انٹر نیشنل
سان فرانسسکو سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ کی تکنیکی خرابی۔ ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی: سان فرانسسکو سے ممبئی جانے والی ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔طیارے کو کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس ایئرپورٹ
پر اتارا گیا اور تمام مسافروں کو نیچے اتار لیا گیا۔ذرائع کے مطابق طیارے کے بائیں انجن میں مسئلہ پیش آیا تھا۔یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی رات کا ہے ، ایئر انڈیا کی فلائٹ AI 180 نے رات 12:45 بجے
کولکتہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔انجن کی خرابی کی وجہ سے طیارے کی روانگی میں مزید تاخیر ہوگئی۔آج صبح 5:20 بجے اعلان کیا گیا کہ مسافروں کو طیارے سے نیچے اترنے کی درخواست کی جائے۔
فلائٹ کے کیپٹن نے کہا کہ یہ فیصلہ مسافروں کی حفاظت کی غرض سے لیا گیا ان کی حفاظت ہی پہلی ترجیح ہے۔انجن کی مرمت میں مزید وقت لگے گا،جس کی وجہ سے مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔