مولانا آزاد کے یومِ پیدائش پر محمد ظہیرالدین ثمر کو ’’نشانِ صحافت‘‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (TUWJU) نے 11 نومبر چہارشنبہ کو ‘بھارت رتن’ مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر ‘نشانِ صحافت’ ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا جس میں صدرنشین تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی ( TMREIS) جناب محمد فہیم الدین قریشی نے محمد ظہیرالدین ثمر سب ایڈیٹر منصف کو ایوارڈ پیش کیا۔
اس تقریب میں صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی، صدرنشین وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی ، صدر ٹی آر ایس کے کویتا اور سابق صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد سلیم نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی
۔اس موقع پر یونین کے چیف پیٹرن جناب اطہر معین، یونین کے صدر جناب محمد شجاع الدین افتخاری، سٹی صدر جناب ابرار نواب اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ محمد ظہیرالدین ثمر نے آبروئے صحافت مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر نشان صحافت ایوارڈ دینے پر ٹی یو ڈبلیو جے یو عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔



