گریٹر حیدرآباد میں شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کے قتل کے 2 واقعات

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میں شوہروں کے ہاتھوں بیویوں کے قتل کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے۔ آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کا اوڑھنی کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا
یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اڑیسہ کی رہنے والی 26 سالہ ونتھی کماری اپنے شوہر کے ساتھ چار دن پہلے ہی شہر پہنچی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی آدی بھٹلا پولیس موقع پر پہنچ گئی
اور تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے۔ قتل کی اصل وجوہات اور دیگر تفصیلات پولیس کی تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔دوسرا واقعہ اوپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا
جہاں میاں بیوی کے درمیان آئے دن ہونے والے جھگڑوں اور بیوی کے چال چلن پر شک کی بنیاد پر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو اپل پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کی تفصیلات کے مطابق
محبوب آباد ضلع کے نیلی کرتی گرام کے بھجن تانڈہ سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر (26) اور پرینکا (22) اپل کے نیو شانتی نگر میں مقیم تھے۔ ان کی ایک بیٹی ہے۔ذرائع کے مطابق شوہر نے گلا گھونٹ کر اپنی بیوی کا قتل کردیا
اور سسرالی رشتہ داروں کو اطلاع دی کہ انکی بیٹی نے پھانسی لے لی ہے تاہم مقتولہ کے باپ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اس دوران 11 نومبر کو ملزم کو
اپل بھگایت کے علاقے سے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے پاس سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا۔



