مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں نے داغے 2 میزائل۔ ملبہ مکہ کے علاقے میں گرا

کے این واصف
حوثیون کے مکہ مکرمہ کی جانب دو میزائل داغے گئے جو اتحادی فوج نے فضا ہی میں ضائع کردئیے۔ سعودی سول ڈیفنس نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روک تباہ کیے جانے سے ملبے کا کچھ حصہ سبوحہ قریہ (گاؤں) میں گرا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق یہ قریہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ سے محض 30 کلو میٹر دور واقع ہے۔حکام نے واقعے کے فوری بعد کارروائی کی۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقررہ طریقہ کار پر عمل کیا۔ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔
اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ریاض ریجن میں تین کروز میزائلوں کو مار گرایا گیا جبکہ مغربی ریجن میں دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کیا گیا۔
سول ڈیفنس کے ترجمان نے کہا کہ شہری مقامات ہر یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس خطرے کو اجاگر کرتا ہے جو ملیشیا کے خطرناک رویے سے لاحق ہے۔



