جرائم و حادثات

حیدرآباد: دعوت افطارمیں جانے والے خاندان کے مکان میں چوری

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک گھرمیں اس وقت چوری کا واقعہ پیش آیا جب مکین دعوت افطارمیں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ لنگر حوض سالار جنگ کالونی کے رہنے والے ماجد اپنے خاندان والوں کے ساتھ پیرکی شام پانچ بچے اپنے رشتہ دار کے مکان افطارکی دعوت میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ رات کے کھانے کے بعد تقریباً 1.30 بجے ان کی واپسی عمل میں آئی تو انھوں نے دیکھا کہ ان کے گھرمیں چوری ہوئی ہے۔ معلوم ہوا کہ چور 50 تولہ سونا اور دو ہیروں کے زیورات چوری کر کے لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ چور بالکنی سے گھرمیں داخل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button