جرائم و حادثات

حیدرآباد آتشزدگی واقعہ۔ ایک شخص کا ڈھانچہ دستیاب

حیدرآباد: سکندرآباد کے نلہ گٹہ علاقہ میں ہفتہ کو دکن اسپورٹس اسٹور میں آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلے میں حکام نے ایک لاش برآمد کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے دن سے تین افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت وسیم، جنید اور زاہد کے طورپر کی گئی ہے وہ عمارت میں پھنس گئے تھے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ عمارت کی پہلی منزل پر ایک شخص کا ڈھانچہ ملا ہے تاہم وہ کس کا ڈھانچہ ہے اس بات کی فوری طورپرتصدیق نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button