جرائم و حادثات

تلنگانہ کے میدک ضلع میں دن دھاڑے خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر دو نوجوان فرار _ ویڈیو دیکھیں

میدک _ 17 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ضلع کے رامائم پیٹ منڈل مستقر میں دو نامعلوم افراد نے دن دھاڑے ایک خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ایس بی آئی بینک کے سامنے کھڑی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے رامائم پیٹ منڈل کے سپر پلی گاؤں کی راگی راج منی نامی خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رقم نکالنے کے لیے بینک پہنچی۔شوہر ایس بی آئی بینک میں رقم نکالنے  کے لیے گیا تو بینک کے سامنے کھڑی راج منی کو تنہا دیکھ کر ایک موٹر سائیکل پر دو نوجوان اس کے گلے   سے سونے کی چین لے کر فرار ہوگئے۔اس دوران خاتون نیچے گر کر زخمی ہو گئی ۔ لال  رنگ کی پلسر بائیک پر آئے دو حملہ آوروں کی پولیس تلاش کررہی ہے ۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے تلاشی مہم شروع کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں سدی پیٹ کی طرف گئے ہیں جس پر پولیس نے اطراف کے پولیس اسٹیشنوں کے عملہ کو چوکس کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button