نیشنل

نئے ہندوستان کو مدارس کی ضرورت نہیں۔ چیف منسٹرآسام کی منطق

نئی دہلی: چیف منسٹرآسام ہیمنت بسوا سرما نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ وہ اپنی ریاست کے تمام مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ کرناٹک کے بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پہلے ہی 600 مدارس کو بند کر چکی ہے اور باقی تمام مدرسوں کو بھی جلد ہی بند کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے ہندوستان کو مدارس کی نہیں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ضرورت ہے۔ وہ سابق میں بھی اس طرح کی بیان بازی کرچکے ہیں اورحکومت آسام کی جانب سے مدارس کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button