انٹرٹینمنٹ

ملائکہ اروڑا اورارجن کپورشادی کررہے ہیں؟

ممبئی: فلم اداکار ارجن کپور کے ساتھ طویل عرصہ تک تعلقات میں رہنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مداحوں کو ایک اشارہ دے دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’’اور میں نے ہاں کردی‘‘۔ ان کے اس پوسٹ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ملائکہ کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پرہنگامہ مچادیا ہے۔ بہت سے دوستوں نے ان کا پوسٹ دیکھنے کے بعد ان کو مبارکباد دی ہے۔ اسے دیکھ کر یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی ارجن کپور کے ساتھ شادی کر سکتی ہیں۔ چند ماہ قبل ان دونوں کے بارے میں خبر آئی تھی کہ وہ دسمبر میں شادی کر سکتے ہیں۔ اگرچہ اس خبر کے بعد ارجن کپور نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا جب وہ شادی کریں گے تو بتایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button