جرائم و حادثات

محبت کی شادی کے 7 سال بعد تلنگانہ کے کوداڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ – شوہر نے سرعام بیوی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا

سوریاپیٹ ضلع کے کوداڑ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں منی دیپ نامی شخص نے اپنی 24 سالہ بیوی شریشا کو سرعام چاقو کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق دونوں نے تقریباً 7 سال قبل محبت کی شادی کی تھی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث وہ علیحدہ رہ رہے تھے۔ بعد ازاں خاتون نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔

 

تنازع بڑھنے پر پولیس نے دونوں کو کونسلنگ کے لئے طلب کیا تھا۔ کونسلنگ مکمل ہونے کے بعد جب شریشا واپس جا رہی تھی تو بس اسٹینڈ کے قریب ملزم نے اس کا پیچھا کیا اور سب کے سامنے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

 

شدید خون بہنے کے باعث شریشا موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم منی دیپ کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button