جرائم و حادثات
عاشق کی موت کا غم تلنگانہ کے نرمل کی لڑکی کی حیدرآباد میں خودکشی

حیدرآباد: دلخراش واقعے میں حیدرآباد کے شمس آباد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کی سڑک حادثے میں موت کے صدمے کی وجہ سے خودکشی کر لی۔
ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے سدھارتھ گوڑ اور ریاست تلنگانہ کے نرمل سے رہنے والی نرمداایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ حال ہی میں سدھارتھ گوڑ ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ اس شدید صدمے سے دوچار نرمدا شمس د آباد کی سدھارتھ کالونی میں رہنے والی اپنی بڑی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی اور وہیں رہنے لگی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا تھا کہ اس کا محبوب خواب میں آ کر اسے اپنے پاس بلا رہا ہے۔ اسی دوران، نرمدا نے اپنی بہن کے گھر میں دوپٹے سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔



