جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب معین آباد کے ایک فارم ھاوس میں مجرا پارٹی _10 لڑکے اور لڑکیاں گرفتار

حیدرآباد _ 9 جولائی ( اردولیکس)  رنگاریڈی ضلع کے معین آباد منڈل کے سورنگلو گاوں کے ایک فارم ھاوس میں پیر کی آدھی رات کو مجرا پارٹی منعقد ہوئی ۔

 

راجندر نگر ایس او ٹی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی کہ فارم ھاوس  میں منعقدہ مجرا پارٹی میں کچھ نوجوان لڑکیاں اور جوانوں لڑکوں نے حصہ لیا۔ جس پر پولیس نے فارم ھاوس پر دھاوا  کیا۔ پارٹی میں شریک6  نوجوانوں لڑکوں اور چار نوجوان لڑکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان تمام کو معین آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

معلوم ہوا ہے کہ مجرا پارٹی میں شریک چار لڑکیوں کو دہلی سے لایا گیا تھا۔ وہ سب فارم ھاوس میں فحش رقص کرتے ہوئے پکڑے گئے۔تھے۔ وہ نیم برہنہ حالت میں   غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button