نیشنل

سرکاری اسکیم کی رقم ملتے ہی 11 خواتین عاشقوں کے ساتھ بھاگ گئیں۔ شوہروں نے دوسری قسط جاری نہ کرنے کا حکام سے کیا مطالبہ

نئی دہلی ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے غریب افراد کو سہارا دینے کے لیے پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت مالی امداد کی جاتی ہے، جس کے ذریعہ وہ اپنے رہنے کے لیے مکان بنا سکتے ہیں، لیکن ریاست اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں لوگوں کے گھر تو نہیں بنے الٹا ان کے گھر ہی ٹوٹ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع مہاراج گنج میں پردھان منتری اواس یوجنا کی رقم کی پہلی قسط ملتے ہی 11 خواتین اپنے شوہروں کو چھوڑ کر عاشقوں کے ساتھ فرار ہو گئں، ان خواتین کو فی کس 40 ہزار روپے پہلی قسط حاصل ہوئی تھی، اس کے بعد متاثرہ شوہروں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں سے شکایت کی اور دوسری قسط نہ بھیجنے کی خواہش کی۔ انھوں نے حکام سے کہا کہ مکان کی تعمیر کی دوسری قسط ان کی بیویوں کے اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائی جائے۔ دوسری جانب محکمہ کے حکام نے سرکاری رقم جو مکان بنانے کے لیے استعمال نہیں کی گئی اسے واپس لینے کے عمل کا اغاز کر دیا ہے، اسی دوران جن کی بیویاں عاشقوں کے ساتھ بھاگ گئیں وہ شوہر اس بات کو لے کر بھی فکر مند ہیں کہ کہیں

 

رقم وصول کرنے کے لیے انہیں نوٹس تو روانہ نہیں کی جائے گی ؟جبکہ وہ رقم انہوں نے مکان کی تعمیر کے لیے استعمال نہیں ہی کی ہے بلکہ ان کی بیویاں یہ رقم لے کر بھاگ گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button