جرائم و حادثات

حیدرآباد میں مسلم جوڑے کا قتل

حیدر آباد: شہر کے فلم نگر علاقے میں ایک جوڑے کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ ستیہ کالونی سے تعلق رکھنے والے قادری اور فاطمہ پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کر کے ان کی جان لے لی گئی۔

 

فوری ملی اطلاعات کے مطابق قرض کے مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد پہلے حملہ والوں نے قادری نامی شخص کا قتل کر دیا اس کے بعد جب ان کی بیوی فاطمہ گھر پہنچیں تو ان کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ قتل کی اس واردات کا تاخیر سے علم ہوا۔

 

فلم نگر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button