تلنگانہ

خاتون ایم ایل ایز کے ساتھ پولیس کی مبینہ بدسلوکی افسوسناک، ذمہ دار پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: اکبر الدین اویسی

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین  کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے بی آر ایس کی خاتون ایم ایل ایز کے ساتھ پولیس کی مبینہ بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے۔

 

ایوان اسمبلی میں اس مسلہ پر بات کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی نے کہا کہ خاتون ایم ایل ایز کے بال پکڑ کر گھسیٹنا اور ان کی ساڑی پر پاؤں رکھ کر روندنا پولیس کی جانب سے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تلنگانہ تلی کا مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف خواتین کی توہین کی جا رہی ہے، یہ دوہرا رویہ مناسب نہیں ہے۔

 

اکبر الدین اویسی نے مطالبہ کیا کہ خاتون ایم ایل ایز کے ساتھ مبینہ بدسلوکی اور حملے میں ملوث پولیس عہدہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button