جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں پاکستانی نوجوان گرفتار

حیدرآباد _ 31 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پڑوسی ملک سے تعلق رکھنے والا فیاض محمد پرانے شہر میں غیر قانونی طور پر چند دنوں سے مقیم تھا اور اس نے پرانے شہر کی ایک لڑکی سے شادی کی اور لڑکی حاملہ بتائی گئی ہے فیاض محمد دبئی میں برسر روزگار بتایا جاتا ہے اور اس نے بیوی سے ملاقات کرنے نیپال سے ہندوستان میں داخل ہوا ۔

 

مزید یہ کہ پولیس کو پتہ چلا کہ اس کی شادی ایک مقامی لڑکی سے ہوئی تھی اور وہ وہیں رہ رہا تھا۔ جس کے نتیجے میں اسے حیدرآباد کی بہادر پورہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button