جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہجڑوں کی مجرا پارٹی پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد: شمس آباد پولیس نے ایک فارم ہاوز پردھاوا کیا جہاں مجرا پارٹی چل رہی تھی۔ یہاں تیسری جنس کے افراد سے مجرا کروایا جارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع رنگاریڈی شمس آباد منڈل کے رامانجا پورکے رہنے والے مہیندررریڈی، وینکٹیش، آنجنیولو، مکرم اورسلیم نے ایک اراضی پرتعمیرکردہ فارم ہاوز کرائے پرحاصل کیا۔

پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ میلاردیو پلی کا سابق روڈی شیٹر کچھ دنوں سے یہاں دوستوں کے ساتھ ملکرمجرا پارٹیاں منعقد کررہا ہے۔ کل رات پولیس نے یہاں فارم ہاوس پرچھاپہ مارا۔ یہاں سے پانچ روڈی شیٹرس کے علاوہ چار زنخوں اور47 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ان کے پاس سے 11 حقہ، 49 سیل فونس، 4 تلواریں، 12 بائیکس، چار کاروں کے علاوہ 17 ہزار910 روپئے نقدی ضبط کرلئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button