تلنگانہ بھر میں تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں اردو زبان پر عمل آوری کرنے صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان کی ہدایت

نظام آباد۔14/ جون ( اردو لیکس) طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے بیان ایک صحافتی بیان میں کہا کہ اردو اکیڈیمی ریاست تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور تمام متعلقہ حکام سے درخواست کی جائے گی کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان کے طور پر لاگو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سرکاری زبانیں (ترمیمی) ایکٹ 2017، مورخہ 2 ڈسمبر2017 جو مورخہ 27-04-2018 سے نافذ العمل ہو گیا ہے‘ اس سلسلے میں انہوں نے تمام ضلع کلکٹروں اور ضلع اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کو مورخہ 6مارچ 2024کو ایک مکتوب نمبر 01 / PP/TSUA /2023-24 جاری کیاہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر/تنظیموں / اداروں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کے طور پر لاگو کرنے کے لیے تلگو میڈیم آنگن واڑی اسکول کے مماثل اردو میڈیم آنگن واڑی اسکولوں کے قیام کو یقینی بنائیں
اور اردو لسانی اقلیتیں جو ریاست میں بڑی تعداد میں آباد ہیں‘ان کی سہولت کے لیے اردو میں پبلک نوٹس/سرکلر/میمورنڈم وغیرہ کا اجراء‘سرکاری دفاتر و مدارس و کالجس پر سائن بورڈز پر اردو زبان تحریر کروایں
طاہر بن حمدان صدر تلنگانہ اردواکیڈیمی نے تلنگانہ آر ٹی سی کے وی سی اور منیجنگ ڈائریکٹرکو ایک علیحدہ مکتوب کے ذریعہ درخواست کی ہے کہ آر ٹی سی بسوں پر اردو میں نام لکھوانے اپنے زیر کنٹرول تمام متعلقہ عہدیداروں کو مناسب ہدایات جاری کریں۔