تلنگانہ کے بودھن ٹاون میں آوارہ کتوں کا خوف _ طلباء کلاس روم کا دروزہ بند کر کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

نظام آباد9/اگسٹ (اردو لیکس) تلنگانہ کے بودھن شہر میں آوارہ کتوں کے حملے کے باعث عوام اور بچوں میں خوف کا ماحول دیکھا گیا اور کتوں کے خوف سےگھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جارہا ہے
آج بودھن شہر کے وارڈ نمبر 24 میں سرکاری پرائمری اسکول میں اسکول کے اندر کتے داخل ہوتے ہوئے دیکھر اساتذہ طلباء کو کمرے جماعت میں دروزہ بند کر کے تعلیم حاصل کر تے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ کے اسکول کو باؤنڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے کتوں کا جھنڈ اسکول میں داخل ہو گیا اس طرح طلباء دروزہ بند کرکے تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا گیا گزشتہ ایک دن قبل بودھن سرسوتی نگر کالونی میں کم وپیش 6 افراد کو زخمی کردیا مقامی افراد نے فوری سرکاری دواخانہ بودھن کو ان بچوں و خواتین کو منتقل کردیا اور ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے روانہ کیا
اس طرح کے واقعات کے بعد عوام کا گھروں سے نکل نہ دشوار ہوگیا عوام کا کہنا ہے کہ بودھن شہر میں آ وارہ کتوں میں دن بہ دن اضافہ کے باعث مجلس بلدیہ میں شکایت کی گی تھی لیکن کمشنر ودیگر عہدیداروں کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہوپاے اور نہ ہی عوامی نمائندے کوئی اس جانب دلچسپی دیکھا رہے ہیں اس طرح بودھن شہر میں کئی واقعات ہورہے ہیں لیکن عوامی نمائندے خالی تماشا دیکھ رہے ہیں اس سلسلے میں اگر اٹھوس اقدامات نہیں ہوسکے تو عوام کا جینا دشوار ہوجائے گا