جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں پولیس فائرنگ ملزم زخمی

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں آج رات پولیس کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق نلگنڈہ ضلع پولیس گزشتہ چار روز سے ایک مطلوب ملزم کی تلاش میں تھی۔

 

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم شہر کے مضافاتی علاقے آدی بٹلہ کے قریب ایک لاری میں چھپا ہوا ہے جس کے ساتھ ہی پولیس نے جوکسی اختیار کی اور اسے گرفتار کرنے کی کارروائی کی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزم نے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس کے پاوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

 

زخمی ملزم کو فوری طور پر ونستھلی پورم ایریا ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کے خلاف تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں متعدد مقدمات درج بتائے گئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button