جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد : چادر گھاٹ پولیس سٹیشن حدود میں اپنے بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کے قتل کا واقعہ پیش آیا جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

 

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اعظم پورہ علاقے میں واقع مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل کے پیچھے پیش آیا۔  فوری حاصل معلومات کے مطابق ہاشم حسین نامی شخص نے اپنے چھوٹے بھائی شفتان حسین پر چہارشنبہ کی صبح چاقو سے حملہ کر کے اسے قتل کر دیا۔

 

مقامی لوگوں کی اطلاع پر چادر گھاٹ پولیس فوری طور پر واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئی۔چادر گھاٹ پولیس انسپکٹر برہم مراری نے موقع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

قتل کی اصل وجوہات کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button