صرف “Hi” لکھیں SSC کے نتائج سیدھا آپ کے فون پر

صرف “Hi” لکھیں SSC کے نتائج سیدھا آپ کے فون پر
حیدرآباد: ایس ایس سی کے نتائج کے لیے طلبہ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں اب وہ براہِ راست اپنے موبائل فون پر ہی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ پچھلے سال شروع ہونے والا MeeSeva واٹس ایپ/چیٹ بوٹ پلیٹ فارم ریاست بھر میں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
خاص طور پر ڈیجیٹل خدمات میں یہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے تحت دسویں جماعت کے طلبہ گھر بیٹھے چند لمحوں میں اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ SSC نتائج کے لیے طلبہ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ اپنے موبائل فون پر ہی براہِ راست نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
تلنگانہ حکومت کے الیکٹرانک سروس ڈیلیوری (ESD) محکمہ کی جانب سے SSC (سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ) نتائج 2026 MeeSeva واٹس ایپ/چیٹ بوٹ پلیٹ فارم پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ چہارشنبہ کو(کل) دوپہر 2:30 بجے سے واٹس ایپ نمبر 8096958096 کے ذریعے فوری طور پر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس سے ویب سائٹس پر ٹریفک کے مسائل کے بغیر تیز اور آسانی سے نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ سروس تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے تعاون سے MeeSeva کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔
واٹس ایپ کے ذریعے SSC نتائج کیسے حاصل کریں
1. اپنے موبائل میں 8096958096 نمبر کو “MeeSeva Telangana” کے نام سے محفوظ کریں۔
2. واٹس ایپ کھول کر “Hi” کا پیغام بھیجیں۔
3. “SSC Result” لکھیں۔
4. مینو میں Open Service کے آپشن پر کلک کریں۔
5. اپنا ہال ٹکٹ نمبر درج کریں۔
6. تفصیلات جمع کرواتے ہی آپ کا مارکس میمو واٹس ایپ پر مل جائے گا۔



