کریم نگر ڈگری کالج فار ویمن (آٹونومس)، کی جانب سے اردو میڈیم میں داخلوں کا آغاز
گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن (آٹونومس)، کریم نگرکے اسٹنٹ پروفیسر نازیہ رحمان کی اطلاع کے بموجب بی۔اے اردو میڈیم کے داخلوں کے سلسلہ میں انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے والی طالبات اور ان کے سرپرستوں سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ DOST کے دوسرے مرحلہ میں بی۔اے اردو میڈیم کورس میں داخلہ حاصل کریں۔ یہ کورس خصوصاً اردو میڈیم لڑکیوں کے روشن مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور خود کفالت کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔
اردو میڈیم سے انٹر مکمل کرنے والی طالبات بی۔اے اردو میڈیم میں داخلہ لے سکتی ہیں۔ اس کورس میں ہسٹری، اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس جیسے اہم مضامین پڑھائے جاتے ہیں، جن کے ذریعے طالبات مستقبل میں ٹیچنگ، گروپ امتحانات، سرکاری ملازمتوں، پولیس، بینکنگ، سوشل ورک، جرنلزم اور دیگر مختلف شعبوں میں بہتر مواقع حاصل کرسکتی ہیں۔ اردو میڈیم طالبات اپنی مادری زبان میں آسانی سے تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ کامیابی حاصل کرسکتی ہیں
طالبات اور سرپرستوں سے گزارش ہے کہ وہ صرف نام کی خاطر پرائیویٹ انگلش میڈیم کالجس میں داخلہ لینے کے بجائے ایک معیاری گورنمنٹ ریگولر کالج میں داخلہ دلائیں، کیونکہ یہاں تجربہ کار اساتذہ، باقاعدہ کلاسس، لائبریری، سیمینارس، کیریئر گائیڈنس اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ریگولر کالج میں تعلیم حاصل کرنے سے طالبات کی شخصیت سازی، اعتماد اور علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جبکہ ڈسٹنس موڈ کے مقابلہ میں ریگولر تعلیم زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
گورنمنٹ کالج میں داخلہ لینے والی مستحق طالبات کو حکومتِ تلنگانہ کی اسکالرشپ کے علاوہ عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کی جانب سے تقریباً 30,000 روپئے تک اسکالرشپ حاصل ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس سے غریب اور متوسط خاندانوں کی طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔
وہ طالبات جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کے بعد کسی وجہ سے اپنی تعلیم ترک کردی ہو، ان سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ دوبارہ اپنی تعلیم کا آغاز کریں اور DOST کے دوسرے مرحلہ میں درخواست داخل کریں۔ اسی طرح عالم کورس مکمل کرنے والی طالبات بھی اس کورس میں داخلہ حاصل کرسکتی ہیں۔
کالج میں اقلیتی ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہے، لہٰذا کریم نگر کے باہر کی طالبات بھی یہاں رہ کر آسانی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں۔ یہ کالج صرف لڑکیوں کے لیے مخصوص ہے، جہاں محفوظ، باوقار اور تعلیمی ماحول میں طالبات کو بہترین تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
مزید معلومات اور داخلوں کے سلسلہ میں رہنمائی کے لیے درج ذیل نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
**جَبین سلطانہ:** 9618876176
**عرشیہ سلطانہ:** 9248955627
**ڈاکٹر نازیہ رحمان:** 9030782343
تمام اردو میڈیم طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور روشن کیریئر کے لیے بی۔اے اردو میڈیم میں داخلہ حاصل کریں اور DOST کے دوسرے مرحلہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔



