تلنگانہ

نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈز تقریب – زیر اہتمام CETI فاؤنڈیشن – ہفتہ 16 مئی

حیدرآباد ۔ (راست) اردو کے نامور صحافی نسیم عارفی کے نام سے موسوم “نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈز ۲۰۲۵” ہفتہ 16 مئی 2026 کو پیش کئے جائین گے۔ یہ ایوارڈز ہر سال “CETI فاؤنڈیشن حیدرآباد” کے زیراہتمام دئیے جاتے ہیں۔ ایوارڈز تقریب صبح ساڑھے گیارہ بجے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی، چیپل روڈ نامپلی میں منعقد ہوگی۔

 

امسال کا کانامہ حیات ایوارڈ معروف صحافی جناب معصوم مرادآباد کو اردو صحافت میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر حضرات میں جناب فضل بیگ، ڈاکٹر یامین انصاری، مسز روہنی سنگھ اور محمد علیم الدین شامل ہیں۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اوصاف سعید سابق سکریٹری وزارت خارجہ حکومتِ ہند ہونگے

 

جبکہ تقریب کی صدارت میڈیا اکیڈمی کے صدر نشین مسٹر کے۔ سرینواس ریڈی کرین گے۔ خطبہ استقبالیہ آرکیٹکٹ سید بشارت علی، بانی وصدر CETI فاؤنڈیشن پیش کرینگے اور جناب عامر اللہ خان رکن تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن، نسیم عارفی ایوارڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالین گے۔

 

پروفیسر احتشام احمد خان(مانو) سپاس نامے اور معروف صحافی ایم اے ماجد ہدیہ تشکر پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button