ایجوکیشن

اُردو یونیورسٹی، پی ایچ ڈی اور پیشہ ورانہ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 6جون تک توسیع

حیدرآباد، 26 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے انٹرنس کی بنیاد پر پی ایچ ڈی اور پیشہ ورانہ کورسس میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 6 جون 2023تک توسیع کی گئی ہے۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی تاریخ پہلے 28 مئی تھی۔

پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب امیدواروں کی جانب سے نمائندگیوں کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ انٹرنس ٹسٹ شیڈیول کے مطابق 20، 21 اور 22 جون کو منعقد ہوں گے۔ یونیورسٹی میں اس سال 8 نئے کورسس کا آغاز کیا گیا ہے۔

انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ، تقابلی مطالعات ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز، اردو ثقافتی مطالعات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور بی ایڈ، یو جی میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (سی ایس) لیٹرل انٹری شامل ہیں۔پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔

میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں ایم اے، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی، ایم ووک (ایم ایل ٹی اور ایم آئی ٹی)، مختلف پی جی ڈپلوما، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز دستیاب ہیں۔ ان کورسس میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ 24 جولائی 2023 ہے۔

لکھنو ¿ اور سری نگر کیمپس میں ایم اے و پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ جبکہ سی ٹی ایز دربھنگہ اور بھوپال میں ایم ایڈ، بی ایڈ اور پی ایچ ڈی (تعلیم)، سی ٹی ایز (سری نگر، آسنسول، اورنگ آباد، سنبھل ، نوح اور بیدر) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے (سی ٹی ای ، سری نگر میںبی ایڈ میں داخلے این سی ٹی ای کی منظوری کے تابع ہوں گے)۔ ڈپلوما انجینئرنگ کورسز پالی ٹیکنیک، دربھنگہ، بنگلور، کڑپہ اور کٹک میں موجود ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تفصیلات ویب سائٹwww.manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو [email protected] پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا

ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button