جنرل نیوز
کریم نگر کمشنر پولیس سبارائیڈو سے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کے عہدیداروں کی ملاقات

کریم نگر 8/فبروری (پریس ریلیز) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کے عہدیداران نے آج کریم نگر کے نئے پولیس کمشنر ایل سبا رائیڈڈو سے دفتر کمشنر کریم نگر میں ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مسائل سے واقف کروایا ۰ کمشنر پولیس ایل سبا را یوڈو نے فیڈریشن کے ذمداران کو تیقن دیا کہ وہ بہت جلد مسائل کی یکسوئی کر یں گے۔ اس وفد میں صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم اے اسعد ، جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود ، چیف ایڈوائزر محسن محی الدین ، نائب صدر محمد صادق علی ، آرگنائزنگ سکریٹری محمد افضل پاشاہ ، رکن عاملہ ظہیر احمد خان وغیرہ موجود تھے۔