ایجوکیشن

تلنگانہ۔اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کا شیڈول جاری۔درخواستیں قبول کرنے کی تاریخ کا اعلان

ح‏یدرآباد: ریاست تلنگانہ میں سرکاری اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کا عمل رواں ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہوگا۔ آن لائن درخواستیں 28 سے 30 جنوری تک قبول کی جائیں گی۔ اساتذہ کی ترقی اور تبادلوں کا عمل 4 مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ یہ سارا عمل 37 دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ 5 سے 19 مارچ تک اپیل کا موقع فراہم رہے گا۔ اساتذہ کی جانب سے درخواستیں موصول ہونے کے 15 دن کے اندر اپیلوں کی یکسوئی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button