ایجوکیشن

جی بی پی ایس کندیکل گیٹ اسکول میں ٹیچرس ڈے کا اہتمام

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے چارمینار منڈل میں واقع جی بی پی ایس کندیکل گیٹ اسکول میں صدر معلمہ محترمہ کشور جہاں عشرت کی صدارت میں یومِ اساتذہ کا پرجوش اہتمام کیا گیا۔ جماعت پنجم کے طلبہ و طالبات نے اساتذہ کا رول انجام دیتے ہوئے اساتذہ کی اہمیت و افادیت کو واضح کیا کیا اور طالب علموں کی زندگی میں اساتذہ کی کیا اہمیت ہوتی ہے اس پر تبادلہ خیال کیا۔
شاہد علی حسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دن یوم اساتذہ ہوتا ہے اور ہر استاد کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ آج کے دن میرا طالبعلم کچھ سیکھ کر ہی گھر واپس جائے۔ دیگر تمام اساتذہ کرام نے نے طلباء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا یا جس میں تقاریر کرتے ہوئے طلبہ نے اساتذہ کی قربانیوں اور تعلیم وتربیت کے ذریعہ ان کی شخصیت کی تعمیر میں اساتذہ کے رول کی پر روشنی ڈالی۔صدر معلمہ و دیگر معلمین نےاساتذہ کا رول ادا کرنے والے طالب علموں کو انعام و اکرام سے نوازا گیا۔اس موقع پر معلمات ،محترمہ طاہرہ قدیر ، زکیہ بیگم ،تمکین فاطمہ انصاری و دیگر موجود تھے ۔پروگرام کی کارروائی شاہد علی حسرت نے انجام دی ، شاہین بیگم نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button