ایجوکیشن

تلنگانہ پالی سیٹ کے نتائج جاری ، 82 اعشاریہ 7 فیصد طلبہ کامیاب

حیدرآباد _ 26 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ پالی سیٹ کے نتائج جاری ہوگئے ۔کمشنر فنی تعلیم نوین متل نے نتائج کا اعلان  کیا۔ پالی سیٹ امتحانات میں 82.7 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔

 

لڑکیوں نے 86.63 فیصد کامیابی کے ساتھ بہترین مظاہرہ کیا۔ اس ماہ کی 17 تاریخ کو پالی ٹکنک کورسس میں داخلوں کے لیے منعقدہ پالی سیٹ امتحان میں 98,274 طلبہ شریک ہوئے۔

 

پالی سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر ریاست بھر کے پالی ٹیکنیک کالجوں میں انجینئرنگ، نان انجینئرنگ، ٹکنالوجی کورسس، ایگریکلچر ڈپلومہ، سیڈ ٹکنالوجی، آرگینک ایگریکلچر کورسس میں داخلے فراہم دئے  جائیں گے، پروفیسر جے شنکر ایگریکلچر یونیورسٹی، پی وی نرسمہا راؤ تلنگانہ یونیورسٹی۔ اس سلسلے میں بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button