نیشنل

شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران خوفناک سڑک حادثہ _ 11 افراد ہلاک

رائے پور _ 24 فروری ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار ضلع میں ایک جان لیوا سڑک حادثہ پیش آیا۔ بلودہ بازار ضلع کے بھٹاپارہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں کھمریا علاقے میں جمعہ کی صبح ایک  ٹرک اور ایک پک اپ وین میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں پک اپ وین میں سوار 11 افراد موقع پر ہی فوت  ہوگئے۔ دس دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پک اپ ویان میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ ان سب کا تعلق سنگا کے قریب گاؤں کھیوڑہ سے ہے۔

 

کرناٹک کے دھارواڑ میں ایک اور حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ دھارواڑ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے کنٹرول کھو دیا اور ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ چار دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ مرنے والوں کی شناخت بیلگاوی ضلع کے کٹور کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button