انٹرٹینمنٹ

عامر خان کے فرزند جنید اور سری دیوی کی دختر خوشی ایک ساتھ 

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان کے فرزند جنید خان اور لیجنڈری ایکٹریس سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی دختر خوشی کپور ایک رومانٹک کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم کا ٹائٹل : "Love yapa” رکھا گیا ہے اسی فلم کا اسکرپٹ سوپر اسٹار اور لال سنگھ چڈھا جیسی ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر ایڈویٹ چندن ڈائریکٹ کر رہے ہیں

 

فلم کی شوٹنگ کا پچھلے ماہ سے آغاز کر دیا گیا ہے یہاں یہ بتاتے چلیں کہ جنید خان کا تاریخی ڈرامہ "مہاراج” بہت جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والا ہے جنید اور خوشی کی رومانٹک کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا پہلا فیس ممبئی کے سیون الیون کلب بنیکویٹ ہال میرا روڈ میں مکمل کیا گیا فلم کی ٹیم نے مانسوں سے قبل ہوئی آوٹ ڈور لوکیشن شوننگ مکمل کرلی دوسرا شیڈول دلی کے ایف سی آر میں مکمل کیا گیا

 

جہاں اس فلم کا رومانٹک پورشن انڈور اور آوٹ ڈور میں مکمل کر دیا جائے گا فلم کے کچھ حصے نوئیڈا سیکٹر 30 سندر نرسری کناٹ پلیس کے علاوہ نوئیڈا کی یونیورسٹی اور ہاسٹل میں شوٹ کئے جانے یہاں اس بات کا تذکرہ فروری ہوگا کہ جنید اور خوشی کی یہ فلم سال 2022 ء میں آئی تمل کی ہٹ فلم لو ٹوڈے کا ہندی ریمیک ہے جسے پردیپ رنگا راجن نے ڈائریکٹ کیا تھا

 

واضح ہو کہ عامر خان اور سری دیوی نے کبھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن عامر کا یہ خواب تھا کہ کبھی دونوں ایک ساتھ کام کریں لیکن عامر خان کا یہ خواب ان کی نئی نسل کے ساتھ پورا ہونے جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button