نیشنل

کیا ایودھیا مندر بورڈ میں غیر ہندو شامل ہوسکتا ہے؟ وقف ترمیمی ایکٹ پر کانگریس کا سوال

نئی دہلی۔ وقف ترمیمی بل 2024 بل پیش کرنے کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں ہنگامہ کیا۔ جب یہ بل لوک سبھا میں پیش کیا گیا تو کانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایودھیا مندر بورڈ میں غیر ہندو شامل ہو سکتا ہے؟

 

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال نے کہا کہ یہ آئین کی طرف سے فراہم کردہ مذہبی اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے، وقف بورڈ کے پاس جائیدادیں ان لوگوں کے ذریعہ آتی ہیں جو اسے عطیہ کرتے ہیں۔ حکومت اس بل کے ذریعہ یہ التزام عائد کر رہی ہے کہ غیر مسلم بھی گورننگ کونسل کے رکن ہو سکتے ہیں، وینوگوپال نے حکومت سے پوچھا کہ کیا ایودھیا مندر بورڈ کا کوئی حصہ غیر ہندو بن سکتا ہے؟ غیر مسلم کو وقف کونسل کا حصہ بنانا مذہب کی آزادی کے حقوق پر حملہ ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اب بھی مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اس کے بعد عیسائیوں، جینوں اور پارسیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ کانگریس قائد نے یہ بھی کہا کہ ہم لوگ بھی ہندو ہیں لیکن ساتھ ہی ہم دیگر مذاہب کا بھی احترام کرتے ہیں۔ کانگرس رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ یہ بل آئین میں دیے گئے حقوق پر چوٹ ہے اس بل کے ذریعہ آئین پر حملہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button