انٹرٹینمنٹ

تلگو فلم اداکارہ سمنتا نے بیٹے کو جنم دیا

حیدرآباد: تلگو فلمی اداکارہ سمنتا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ ایک صحت مند بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 19 نومبر کو ان کے یہاں بیٹے کی ولادت ہوئی۔

 

انہوں نے نومولود کا نام ’دیو نڈیمورو‘ رکھا ہے۔ سمنتا نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہمارے دل خوشی سے اس قدر معمور ہیں جتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی۔

 

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سمنتا اور ان کے شوہر کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ سمنتا اور فلم ڈائریکٹر راج نڈیمورو گزشتہ سال یکم دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

 

ان کی شادی معروف ایشا یوگا مرکز میں بھوت شدھی طریقۂ شادی کے مطابق انجام پائی تھی۔ فلم ’دی فیملی مین سیزن 2‘ اور ’سٹاڈیل: ہنی بنی‘ پر ایک ساتھ کام کرنے کے دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھی

 

جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی۔سمنتا نے فلم ’ما انٹی بنگارم‘ کی کامیابی کی تقریب کے دوران اپنے ماں بننے کی خوشخبری سنائی تھی اور اس کے چند روز بعد اداکاری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button