پشپا 2 ملک کی فلمی صنعت میں ایک نئی تبدیلی کا اعلان ؛ مارکیٹنگ کا طریقہ کار تبدیل ، تلگو فلم کا بہار میں ٹریلر ریلیز ؛ ملٹپلکس میں ٹکٹس 710روپے
محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ
ٹالی ووڈ فلم شائقین کی ساری نظر میں اب سیو کمار کے ڈائرکشن میں بنی الو ارجن اسٹار فلم پشپا 2 دارول پر لگی ہوئی ہیں جو 5دسمبر کو تلگو ہندی تمل کنٹرا بنگائی اور ملیالم میں ریلیز ہو رہی ہے پشپا نے ریلیز کے بعد زبردست بزنس کردیا تھا
لیکن پشپا۔ 2 کی ریلیز کے ساتھ ہی ملک کی فلم انڈسٹری مبں کئی چیزیں بدلنے کی توقع ہے فلم کے ڈائریکٹر سیو کمار نے اس فلم کی مارکیٹنگ کا طریقہ ہی بدل دیا ایک تلگو فلم پشپا 2 کا 7 نومبر کو بہار کی سرزمین پٹنہ میں ٹریلر لانچ کیا گیا جس کا کسی کو گمان بھی نہ تھا مارکیٹنگ کے اعتبار سے یہ بالکل الگ ہی آئیڈیا تھا
جو فلم کو زبردست کامیابی دلا سکتا ہے اس آئیڈیا کے پیچھے ایک ایسا منصوبہ بھی ہے جو بالی ووڈ والوں نے بھی نہیں بنایا یہ بہار یا دوسری ریاستوں کے شہروں تک نہیں آئی اپنی فلموں کو لانچ یا پروموٹ کرنے کیلئے بالی ووڈ ماس آڈینس کو نظر انداز کرتی ہے ملٹپلکس کلچر کو ذہن میں رکھ کر فلمیں بنائی جاتی ہیں جبکہ اس ملک میں 140 کروڑ کی آبادی ہے جن میں سے کچھ لوگ ہی میٹرو شہروں میں رہتے ہیں
بالی ووڈ والوں نے کبھی بھی سنگل اسکرین اور چھوٹے شہروں کے شائقین پر توجہ نہیں کی جس کا بھر پور فائدہ اب ٹالی ووڈ اٹھائے گا ۔کیونکہ تلگو فلم انڈسٹری والے ماس فلمیں بنانے میں ماہر ہیں . جو ساؤتھ کی جو پانچ ریاستیں آندھرا تلنگانہ تملناڈو کیرالہ کرناٹک میں سنگل اسکرین ٹھیٹرس اور ماس آدینیں کا کلچر زیادہ ہے الوارجن جیسے اسٹارس اپنی بازاروں کے مستقل اسٹار ہیں
ایسے میں تلگو فلمسازوں اور ہدایتکاروں نے اپنی فلموں کو ماس آڈینس یوپی بہار اتراکھنڈ بنگال راجھستان مدھیہ پردیش کے شہروں اور قصبوں میں ڈھونڈنے شروع کر دئے ہیں اس بازار کا بڑا فنڈا یہی ہے کہ ” کنزیومر از دی کنگ وہی ان لوگوں نے سمجھ لیا ہے۔ پشپا 2 کے رجحان کو دیکھتے ہوے اسکے ٹکٹوں کی قیمت بھی بڑے پیمانے پر بڑھادی گئی ہیں
یعنی سنگل اسکرین 2ڈی 325 روپے تھری ڈی 375 روپئے ملٹپلکس 2 ڈی 610 روپئے اور تھری ڈی 710 روپیئے تاکہ شائقین سے جھٹکہ میں فلم کے بجٹ کا روپیہ وصول کر لیا جائے ایسے میں بالی ووڈ والوں کو فلمسازی کے ساتھ ساتھ فلموں کی مارکیٹنگ بھی ساوتھ والوں سے سیکھنی پڑے گی ۔