ایجوکیشن

تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ریاستِ تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

حیدرآباد، 20 جون:(اردو لیکس بیورو)

 

ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اسکولوں بشمول مقامی اداروں، ٹی جی ایم ایس، ٹی جی آر ای آئی ایس، کے جی بی وی اور شہری رہائشی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جماعت اول تا نہم کے طلبہ کے لیے 25 جون تا 30 جون کے درمیان تشخیصی امتحانات (Baseline Tests) کا انعقاد کریں۔

 

یہ ٹیسٹ "بنیادی خواندگی و اعداد شماری پروگرام (FLN)” جو جماعت اول تا پنجم کے لیے ہے، اور "تعلیمی بہتری پروگرام (LIP)” جو جماعت ششم تا نہم کے لیے ہے، کے تحت لیے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد تعلیمی سال 2025–26 کے دوران تعلیمی معیار میں بہتری لانا ہے۔

 

ایس سی ای آر ٹی (SCERT) کے ڈائریکٹر نے تمام اضلاع کو ٹیسٹ پیپرز اور جانچ کے رہنمایانہ خطوط روانہ کر دیے ہیں۔ تمام اضلاع کے ضلعی مہتمم تعلیمات (DEOs) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولوں تک مواد کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں اور ٹیسٹ کے نتائج کو 15 جولائی تک "تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ایپ” پر اپ لوڈ کریں۔

 

اس کے علاوہ، اضلاع کے تعلیمی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے مؤثر نفاذ، شفاف جانچ اور طلبہ کی اکتسابی کمیوں کی نشاندہی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button