انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت کی حیدر آباد میں ” قلی” کی شوٹنگ شروع

محمد عبدالسلام فلم جرنلسٹ

سوپر اسٹار رجنی کانت ڈائریکٹر لوکیش کنگا راج کی نئی فلم "قلی” کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے 5 جولائی کو حیدر آباد پہنچے۔ اس فلم کا 35 روزہ شوٹنگ شیڈول راموجی فلم سٹی میں شروع ہو چکا ہے جس کے لئے آرایف سی میں ایک شاندار اور اور گرانڈ سیٹ کی تعمیرکی گئی ہے

 

جس پر فلم کے کئی ایک ایکشن لیکوئیں کے علاوہ دیگر مناظر بھی فلمائے جائیں گے ۔ فلم میں رجنی کانت مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کا لک اسٹائلش ہوگا۔سن پکچرز کے بیائر پر بنائی جا رہی اسی فلم کے دیگر اہم اداکاروں میں شروتی ہاسن ، ستیہ راج شامل ہیں واضح ہو کہ 73 سالہ رجنی کانت کی یہ فلم تلگو کے علاوہ کنٹرا، تمل اور ہندی میں یکساں بنائی جا رہی ہے

 

رجنی کانت کی یہ 148 ویں فلم ہے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ پچھلے کچھ دنوں سے رجنی کانت کا نام سلمان خان اسٹار ڈائریکٹر اٹیلی کی فلم کے لئے بھی لیا جا رہا ہے لیکن خبر یہ بھی آئی ہے کہ اس کام کے لئے اٹیلی نے دوسری طرف کمل ہاسن سے بھی بات چلائی رکھی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button