انٹرٹینمنٹ

ایم سی اسٹین بگ باس 16 کے فاتح

ممبئی: ایم سی اسٹین نے بگ باس 16 کی ٹرافی جیت لی ہے۔ ایم سی اسٹین اس سیزن کے مضبوط ترین دعویداروں میں سے ایک ہیں۔ پورے سیزن میں وہ گھر کے ہر مسئلے میں اپنی آواز بلند کرتے نظر آئے۔ ٹرافی کے ساتھ ایم سی اسٹین کو 31 لاکھ 80 ہزار روپے، بگ باس 16 کی ٹرافی اور ہنڈائی آئی 10 نائوس کار ملی۔ فائنل میں ایم سی اسٹین کو شالین بھانوٹ، پرینکا چاہر چودھری، ارچنا گوتم اور شیو ٹھاکرے سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاپ 5 میں پہنچنے کے بعد جہاں شالن بھانوٹ کم ووٹوں کی وجہ سے بے گھر ہو گئے۔ یوں ارچنا گوتم کا سفر بھی ٹرافی کے قریب پہنچ کر ختم ہو گیا۔ شیو ٹھاکرے، ایم سی اسٹین اور پرینکا چاہر اس ٹاپ-3 ریس میں رہ گئے تھے۔ اس کے بعد ایم سی اسٹین اور شیو ٹھاکرے ٹاپ-2 میں شامل ہوئے۔ پورے گیم شو میں دونوں کے درمیان شدید لڑائی ہوتی رہی۔ حالانکہ یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ صرف پرینکا چاہر ہی اس شو کی ونر بنیں گی اور شیو ٹھاکرے فرسٹ رنر اپ ہوں گے۔ لیکن ایم سی اسٹین بگ باس 16 کے فاتح بن گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button