تلنگانہ

المیزان کے 55 رکنی قافلہ کی الحاج حافظ محمد فیاض علی کی قیادت میں ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی

حیدرآباد: المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 55 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ سے الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں آج روانگی عمل میں آئی ۔12 ربیع الاول مدینہ میں منایا جائیگا ۔ 53 عازمین شمس آباد ایئر پورٹ سے اور دو امریکہ سے راست سعودی پہنچیں گے ۔عازمین میں محمد مسعود علی خان اعتماد رپورٹر شمس آباد وٹی یو ڈبلیو جے شمس آباد منڈل صدر کے علاوہ حیدرآباد رنگا ریڈی نرمل میدک عادل آباد نظام آباد کرنول اور گلبرگہ کے عازمین شامل ہیں ۔ عازمین میں دو سالہ آیات فاطمہ اور 74 سالہ محترمہ حفیظہ بی صاحبہ کے بشمول 27 مرد اور 28 خواتین شامل ہیں ۔17 اکتوبر اور 12 نومبر کواگلے دو قافلہ روانہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button