انٹر نیشنل

دہلی: طیارہ میں پرواز کے دوران لیڈی ڈاکٹرکو ہراسانی، پروفیسر گرفتار

ممبئی: ایک 47 سالہ پروفیسر کو پولیس نے دہلی، ممبئی فلائٹ میں خاتون ڈاکٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح دہلی سے ممبئی جانے والی انڈیگو فلائٹ میں پیش آیا۔

 

 

طیارہ میں پروفیسر اور ڈاکٹر ایک دوسرے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے تھے۔ پرواز کے ممبئی اترنے سے کچھ دیر قبل ملزم نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ ڈاکٹر نے فلائٹ کے عملے کو اطلاع دی اور انہوں نے مداخلت کی۔ بعد ازاں جب طیارہ اترا تو ڈاکٹر نے اس واقعہ کے بارے میں سہار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

 

 

پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا، پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم کی اب ضمانت ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button