جنرل نیوز

بزم رحمت عالم کا آج 7 مارچ کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر جلسہ شب برات

مولانامفتی محمد شاہ نواز عالم ازہری (پرتاب گڑھ )اور مولانا مفتی محمد عتیق الزماں قادری الازہری (یوپی)، مولانامفتی خالد علی قادری الازہری اور مولانا حافظ محمد احمد محی الدین افتخاری الازہری کامل پاشاہ کی شرکت

حیدرآباد 7مارچ(پریس نوٹ) کل ہند بزم رحمت عالمۖ کی جانب سے 7مارچ منگل کو مرکزی جلسہ شب برات قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا۔ جلسہ کی صدارت جناب ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ و صدر کل ہند بزم رحمت عالم کریں گے جبکہ حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے۔

 

جلسہ کی سرپرستی حضرت سید محمود حسینی قادری الرفاعی المعروف سادات پیر بغدادی کریں گے۔مولانامفتی محمد شاہ نواز عالم ازہری (پرتاب گڑھ )اور مولانا مفتی محمد عتیق الزماں قادری الازہری (یوپی) کی شرکت ہوگی۔جلسہ کا آغاز حافظ وقاری سید نورالعلی ثانی عفان کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔سید ابوبکر صدیق عرف رضوان’ سید عثمان عرف ذیشان’ محمد ارسلان’ مولوی عظیم’اسد اللہ شریف اور محمد شفیع خان بارگاہ رسالت مآبۖ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی تراب قدیری سجادہ نشین آستانہ قدیری ہلکٹہ شریف کی حمایت ہوگی۔ جبکہ مقامی علمائے کرام مفتی محمد صلاح الدین نظامی امام و خطیب مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب اور مفتی محمد ذاکر حسین نور فناء القادری المصباحی (بریلی شریف)۔مفتی محمد خالد قادری ازہری اور مولانا محمد احمد محی الدین افتخاری ازہری کے خطابات ہوں گے۔

 

مولانا حافظ سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیمی صدر استقبالیہ ہوں گے۔مولانا محمد نور الحسنین ہاشم پاشاہ قادری نقشبندی مہمان اعزازی ہوں گے۔محمد مصطفی خان قادری کی نظامت ہوگی۔مولانا اسماعیل حنفی قادری کی رقت انگیز دعا ہوگی۔عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button