جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کا پہلا ریاستی تربیتی اجلاس 20 ستمبر کو، ڈاکٹر سلیم خان کی شرکت

حیدرآباد: ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ریاستی صدر محمد شعیب الحق طالب نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ادارہ کی جانب سے ریاستی سطح پر ایک خصوصی تربیتی اجلاس (اوریینٹیشن پروگرام) اتوار، 20 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ یہ اجلاس صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک دفتر حلقہ، لکڑ کوٹ میں جاری رہے گا۔

 

اجلاس میں ادارہ ادب اسلامی ہند کے صدر ڈاکٹر سلیم خان بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ادارہ کے تنظیمی امور، سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

 

محمد شعیب الحق طالب نے ریاست بھر میں ادارہ ادب اسلامی ہند کی تمام یونٹس کے صدور اور معتمدین سے اجلاس میں مقررہ وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ادارہ کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا ریاستی سطح کا تربیتی پروگرام ہے، اس لیے تمام ذمہ داران کی شرکت انتہائی اہم ہے۔

 

ریاستی صدر نے تمام صدور اور معتمدین سے خواہش کی کہ وہ اجلاس کے آغاز سے قبل، صبح 10 بجے تک دفتر حلقہ لکڑ کوٹ پہنچ جائیں تاکہ پروگرام بروقت شروع کیا جاسکے اور تمام سیشنز میں مکمل طور پر شرکت کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button