جنرل نیوز

جگتیال میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام اتوار کو کل ہند مشاعرہ _ رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجرائی

جگتیال _ 24 جنوری ( پریس ریلیز)سر زمین جگتیال میں بتاریخ 29 جنوری بروز اتوار بمقام ٹاون ہال روبرو میونسپل پارک جگتیال میں ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ زیر اہتمام تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال منعقد کیا جارہا ہے آج یم یل اے کیمپ آفس پر رکن اسمبلی یم سنجے کمار کے ہاتھوں پوسٹر کی رسم اجراٸ عمل میں آٸ اس موقع پر کنوینر مشاعرہ عبدالمجاہد عادل صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال اور جنرل سیکریٹری ضمیر علی عدنان آرگناٸزنگ سیکریٹری افتخار علی زبیر کنوینر فضل بیگ اور سید احمد کے علاوہ بی آر یس پارٹی قایدین موجود تھے رکن اسمبلی نے کہا کے اردو میٹھی زبان ہے اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور محبان اردو سے مشاعرہ میں شرکت اور کامیاب بنانے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button