انٹر نیشنل

کولمبیا میں بھیانک زلزلہ 69 ہلاک

نئی دہلی: جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پیر کو شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں 69 افراد کے ہلاک ہونے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

پڑوسی ملک ایکواڈور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ متعدد افراد نے اپنے گھروں اور عمارتوں کو خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے میں عافیت سمجھی۔

 

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 400 کلومیٹر مغرب میں واقع علاقے سان ہوزے ڈیل پالمر میں، زمین سے 107 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

 

مقامی گورنر نوبیا کورڈوبا نے بتایا کہ زلزلے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملبے تلے پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

 

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں بھی لوگوں نے اپنے گھر خالی کردیے۔ پیریرا، کوئلدو، کالی اور مانی زالیس شہروں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کولمبیا بھر میں 20 سے زائد میونسپلٹیوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button