تلنگانہ

نریندر مودی وزیر اعظم نہ ہوتے تو رام مندر کی تعمیر نہ ہوتی : حیدرآباد میں گنیش جلوس سے چیف منسٹر آسام کا خطاب

حیدرآباد _ 9 ستمبر ( اردولیکس) آسام کے چیف منسٹر ہمانتا بسوا شرما نے دعوی کیا ہے کہ بی جے پی  تلنگانہ، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں برسراقتدار آئے گی۔وہ آج حیدرآباد کے معظم جاہی مارکیٹ میں گنیش ریالی سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وہ گنیش کی تقریبات دیکھنے بھاگیہ نگر آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہندوؤں کی موجودگی کی وجہ سے سیکولرازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی وزیر اعظم نہ ہوتے تو رام مندر کی تعمیر نہ ہوتی۔

 

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ملک کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح بی جے پی شمالی ریاستوں میں برسراقتدار آئی تھی اسی طرح وہ تلنگانہ، آندھرا اور تمل ناڈو ریاستوں میں بھی اقتدار میں آئے گی۔ "ہندوستان صرف سناتن دھرم کی وجہ سے ترقی کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہندو دھرم زندگی کے طریقے بتاتا  ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر کشن ریڈی اور دیگر نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button