انٹر نیشنل
حزب اللہ کے ایک اور اہم رہنما نبیل کاوک شہید۔ اسرائیل نے کیا دعویٰ
نئی دہلی: اسرائیل نے حزب اللہ کے اہم رہنما نبیل کاوک کی اتوار کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا کہ نبیل، جو حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے نائب سربراہ تھے حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔
تاہم حزب اللہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نبیل نے 1995 سے 2010 تک جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے فوجی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران لبنان پر اسرائیل کی جانب سے کئے گئے حملوں میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرس شہید ہوگئے۔العربیہ کے مطابق حزب اللہ کے قریب سمجھے جانے والے ذرائع نے
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی حملے میں نبیل کاؤک کی ہلاکت کے دعوے کی تصدیق کی اور بتایا گیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی اندرونی سکیورٹی کے انچارج تھے۔