ملعون راجہ سنگھ کے گھر کے پاس دو مسلم نوجوانوں کو مشتبہ حالت میں پکڑنے کا دعویٰ
حیدرآباد: بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے گھر کے قریب سے دو افراد کو مشتبہ حالت میں حراست میں لیاگیا ، پکڑے جانے والوں کی شناخت شیخ اسماعیل اور شیخ خواجہ کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں حیدرآباد کے بورا بنڈہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بتائے گئے ہیں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں کو ملعون راجہ سنگھ کے گھر کے قریب دیکھ کر مقامی افراد نے پکڑ لیااور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
ان دونوں کے فونس میں راجہ سنگھ کے گھر کی تصاویر اور ویڈیوز تھے۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا وہ یہاں کس مقصد سے آئے ہوئے تھے۔ اس دوران ملعون راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل رات دیر گئے چار افراد نے ان کے گھر کی ویڈیو گرافی اور تصویر کشی کررہے تھےکہ مقامی افراد نے انھیں پکڑ لیا۔ ان کے فون کی جانچ پر پتہ چلا کہ
انھوں نے یہ تصاویر اور ویڈیو ز کے ساتھ ان کا لوکیشن ممبئی میں کسی کو بھجوایا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کررہی ہے۔