انٹر نیشنل

سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت _ مسلم ممالک کو متحدہ طور پر اس مسلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مولانا طارق جمیل نے دیا مشورہ

حیدرآباد _ 23 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مبلغ اسلام و پاکستان کے عالم دین مولانا طارق جمیل نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے انھوں نے مسلم ممالک کو متحدہ طور پر اس مسلہ کو اٹھانے کا مشورہ دیا ہے قلب کے آپریشن کے بعد صحت مند ہونے والے مولانا طارق جمیل نے ٹیوٹر پر اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

” سویڈن میں قرآن مجید نذرِ آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابلِ مذمت ہے. آزادی اظہار کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں. ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سدِ باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں”

اسلام مخالف سویڈش ڈینش سیاست داں راسمس پالوڈن نے ترکی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کونذر آتش کیا تھا اس واقعہ کے خلاف ترکی ،پاکستان، ایران ،سعودی عرب سمیت کئی اسلامی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) قطر اور متعدد دیگر ملکوں نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے۔اور کئی ممالک میں اس واقعہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button