پیٹ درد سے پریشان سافٹ ویئر انجینئر نے گیس سونگھ کر کرلی خودکشی – حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ
حیدرآباد : حیدرآباد کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں صحت سے متعلق مسائل سے پریشان ایک سافٹ ویئر انجینئر کی ہیلئیم گیس سونگھنے کر خودکشی کرلی.
پولیس کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سوربھ شیکھر (36) رائے درگم کے علاقہ میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتے ہوئے سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کررہے تھے۔ ہفتہ کی دوپہر وہ ایک دوست سے ملاقات کے لیے گھر سے نکلے اور اسی رات 7:30 بجے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ وہ کونڈاپور کی راگھویندر کالونی میں واقع وی وی ہائٹس سروس اپارٹمنٹ میں ہیں
۔ اتوار کی صبح تک گھر واپس نہ آنے اور فون کا جواب نہ دینے پر ان کے بھائی متعلقہ فلیٹ پہنچے۔ دروازہ اندر سے بند ہونے پر اسے توڑ کر دیکھا گیا تو سوربھ مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے چہرے پر سیاہ پلاسٹک لپٹا ہوا تھا اور ہیلئیم گیس سلنڈر کی نلی ایک کور میں رکھی ہوئی تھی
۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں ہیلئیم گیس سونگھ کر خودکشی کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور ایک خودکشی نوٹ بھی ضبط کیا ہے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ سوربھ گزشتہ دس برس سے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت سے پریشان تھے۔



