انٹر نیشنل

ماسکو سے گوا جانے والے طیارہ میں بم کی دھمکی۔ گجرات میں ایمرجنسی لینڈنگ

نئی دہلی: ماسکو سے گوا جانے والے طیارہ کی بم کی دھمکی کے بعد گجرات کے جام نگرمیں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ روسی ایئر لائن ازور کی پرواز میں پیر کی رات بم کی اطلاع موصول ہونے پر افرا تفری پھیل گئی اور پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ طیارہ میں سوار تمام 236 مسافروں اور عملہ کے 8 ارکان کو بحفاظت نیچے اتارا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ اور گجرات پولیس نے طیارے کے اندر تلاشی لی۔ راجکوٹ جام نگر رینج کے آئی جی اشوک کمار یادو نے بتایا کہ طیارنے ماسکو سے گوا کے لئے پرواز کی تھی اور اس کی جام نگر ایئربیس پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ دہلی میں روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہندوستانی ایجنسیوں نے ماسکو سے گوا آنے والی ازور ایئر کی پرواز میں بم ہونے کی اطلاع دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ دھمکی گوا اے ٹی ایس کو ای میل کے ذریعہ دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button