انٹر نیشنل

امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ۔ ریٹائرڈ پولیس آفیسر سمیت پانچ ہلاک متعدد زخمی

حیدرآباد:امریکہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ کیلیفورنیا کے کاؤنٹی میں واقع مشہور بائیکرس بار میں فائرنگ کی گئی۔ امریکی وقت کے مطابق چہارشنبہ کی شام ساڑھے سات بجے یہ واقعہ پیش آیا۔

 

 

فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کے ہلاک اور بعض کے زخمی ہونے کی اطلاعبت ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم جس نے فائرنگ کی ہے ایک ریٹائرڈ پولیس عہدیدار ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بیوی کی جانب سے دوری اختیار کرنے پر وہ برہم تھا اور اس نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی اور حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی گئی اور جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ فائرنگ میں جملہ 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button